0
Tuesday 14 May 2024 22:25

میئر کراچی مرتضی وہاب بھی شہر کی مردم شماری سے غیر مطمئن

میئر کراچی مرتضی وہاب بھی شہر کی مردم شماری سے غیر مطمئن
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کی مردم شماری پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی پاکستان کا واحد میگا سٹی ہے، جس کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں رہنے والوں کی اصل تعداد معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کا تعین ٹھیک سے نہیں ہوا، درست آبادی جانے بغیر مسائل حل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ ایک شخص کیلئے گھر مینج کرنا مشکل ہوتا ہے، شہر کی ترقی کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ لوگ کتنے ہیں اور آمدنی کتنی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی درست تعداد کے بغیر مسائل کیسے حل ہو سکتے ہیں؟ مردم شماری کے مطابق شہر کی آباد 2 کروڑ 3 لاکھ ہے، جس پر سب متفق نہیں ہوں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ کراچی پاکستان کا کمرشل حب ہے، جس کے معاشی چیلنجز ہیں، شہر سے ٹیکس کلیکشن بھی بہت کم ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی 1.6 ارب پراپرٹی ٹیکس اور 20 کروڑ روپے میونسپل ٹیکس دیتا ہے، جبکہ ممبئی کا پراپرٹی ٹیکس 22 ارب انڈین روپے اور 19 ارب میونسپل ٹیکس ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ طریقہ کار آسان بنایا جائے، فیصلہ سازی کو آسان بنایا جائے، امید کرتا ہوں ایسے حل سامنے آئیں گے، جن سے شہر کی بہتر خدمت کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن منصوبہ مہنگائی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، اس کی تکمیل میں مزید 2 سال لگیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1135075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش