0
Tuesday 14 May 2024 22:33

پیپلز پارٹی کی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو کے اثاثوں سے متعلق وضاحت

پیپلز پارٹی کی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو کے اثاثوں سے متعلق وضاحت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اُن کی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے اثاثوں سے متعلق وضاحت سامنے آگئی۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی چیئرمین اور اُن کی بہن آصفہ بھٹو کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ڈکلیئر ہیں۔ ترجمان کے مطابق سب کو پتہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ نے جلا وطنی میں پرورش پائی ہے، شہید بی بی کی جلاوطنی کے دوران بلاول اور بی بی آصفہ ان املاک میں رہائش پذیر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی املاک ان کی اولاد کو وراثت میں ملی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو، بی بی آصفہ کے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ کی دبئی کی املاک کی تفصیلات پہلے سے پبلک ہیں، پراپرٹی لیکس کی خبر میں کچھ نیا نہیں ہے، نہ ہی غیر قانونی ہے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان کے مطابق بظاہر یہ خبر ہے نہ کوئی اسکینڈل ہے، بدنیتی پر مبنی کسی بھی کارروائی کو متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1135079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش