0
Tuesday 14 May 2024 22:49

پوست کے کھیتوں کی مسلسل تباہی کیخلاف صوبہ بدخشاں میں کسانوں کا احتجاج!

پوست کے کھیتوں کی مسلسل تباہی کیخلاف صوبہ بدخشاں میں کسانوں کا احتجاج!
اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پوست کے کھیتوں کی مسلسل صفائی کے بعد صوبہ بدخشاں میں ارگو نامی شہر کے علاقے برلاس میں مقامی کسانوں نے احتجاج کیا ہے۔

ان مظاہروں سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو کلپ شائع ہو چکے ہیں تاہم باوثوق ذرائع نے اس وقوعے کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کیں۔

گزشتہ ہفتے طالبان کے ایک اعلی سطحی وفد نے صوبہ بدخشاں کے بااثر افراد، علمائے کرام اور عوامی نمائندوں سے ملاقات میں ان احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے پوست کے کھیتوں کو تباہ کرنے کا عمل دوبارہ سے شروع کرنے پر تاکید کی تھی۔

اس ملاقات میں وعدہ دیا گیا تھا کہ بدخشاں کے عوام پوست کی کاشت کے خاتمے کے عمل کی حمایت کریں گے اور اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے جبکہ احتجاجی مظاہروں میں شریک، مشکلات کا شکار، لوگوں کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1135085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش