0
Tuesday 14 May 2024 22:50

طالبان کیجانب سے سابق افغان اہلکاروں کیلئے استثنی کے 800 کارڈوں کا اجراء

طالبان کیجانب سے سابق افغان اہلکاروں کیلئے استثنی کے 800 کارڈوں کا اجراء
اسلام ٹائمز۔ افغان شخصیات سے رابطے کے لئے طالبانی کمیشن کے ترجمان احمد اللہ وثیق نے اعلان کیا ہے کہ 800 سابق فوجی و حکومتی اہلکاروں اور پارلیمنٹ کے اراکین کو استثنیٰ کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

احمد اللہ وثیق نے یہ اعلان بھی کیا کہ گزشتہ 2 دنوں میں افغانستان کی سابق حکومت کے 10 سیاستدان اس ملک واپس آئے ہیں۔

افغان شخصیات کے ساتھ طالبان کے رابطہ کمیشن نے تقریباً دو سال قبل کام شروع کیا تھا جس کے قیام کا مقصد سابقہ ​​حکومت کی سیاسی شخصیات کو بحال کرنا اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

اس کمیشن نے حال ہی میں سابق سیاسی شخصیات کو استثنیٰ کارڈ جاری کرنا شروع کئے ہیں جبکہ بیرون ملک سے واپس آنے والی سیاسی شخصیات کے علاوہ افغانستان میں رہ جانے والی سابق سیاسی شخصیات بھی یہ کارڈ حاصل کر سکتی ہیں۔

قبل ازیں افغانستان کے لئے یورپی یونین کے سفیر وان برینڈٹ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے افغان شخصیات کی ملک واپسی کی اجازت؛ ان کی حکومت کی قانونی حیثیت کی جانب ایک قدم ہو گا!
خبر کا کوڈ : 1135086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش