0
Tuesday 14 May 2024 23:50

ژوب میں فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید

ژوب میں فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوگئے، شہید میجر بابر خان آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 33 سالہ شہید میجر بابر خان کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے۔ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں سکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1135098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش