0
Tuesday 14 May 2024 22:27
اپوزیشن لیڈر نے امریکی سفیر سے ہوئی ملاقات کا احوال بتا دیا

مداخلت نہ امریکا کی مانتے ہیں نہ یوکے کی اور نہ ہی کسی اور ملک کی، عمر ایوب

مداخلت نہ امریکا کی مانتے ہیں نہ یوکے کی اور نہ ہی کسی اور ملک کی، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو میں عمر ایوب نے انکشاف کیا کہ امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی پی ٹی آئی کی پارلیمانی قیادت سے ملاقات کو کرٹسی کال کہا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کو وزیراعظم، اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا کہا تھا۔ صحافی نے عمر ایوب سے استفسار کیا کہ کیا ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات ہوئی۔؟ اس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ امریکی سفیر سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈونلڈ بلوم سے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہو، ہم بھی قبول کریں گے، آپ بھی کریں، ہم اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت نہیں چاہتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ملاقات میں واضح کیا کہ مداخلت نہ امریکا کی مانتے ہیں نہ یوکے کی، نہ کسی اور ملک کی، امریکی سفیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا۔ صحافیوں کے روبرو اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں، آنے والے دنوں میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مجبور ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، جواب قبول ہوگا یا مسترد، فیصلہ بانی چیئرمین کریں گے، جیسے وہ کہیں گے، ویسا ہی کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1135101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش