0
Wednesday 15 May 2024 03:15

لندن، دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ، 3 افراد کورٹ میں پیش

لندن، دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ، 3 افراد کورٹ میں پیش
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزام میں 3 افراد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کو یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2 ملزمان پر دہشت گردی کے منصوبے کی تیاری کرنے کا الزام عائد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی، ایک ملزم نے منصوبے سے متعلق بے قصور ہونے کا موقف اختیار کیا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مانا ہے کہ دہشت گردی کا منصوبہ داعش سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جج نے ملزمان کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی کیس اولڈ بیلی بھیج دیا جہاں 24 مئی کو سماعت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1135141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش