0
Wednesday 15 May 2024 08:23

آزاد کشمیر میں افراتفری اور انارکی پھیلانے والوں کے خواب خاک میں مل گئے ہیں، امیر مقام

آزاد کشمیر میں افراتفری اور انارکی پھیلانے والوں کے خواب خاک میں مل گئے ہیں، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجیئنر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں افراتفری اور انارکی پھیلانے والوں کے خواب خاک میں مل گئے ہیں، حکومت پاکستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے مطالبات کو ہر چیز سے بالاتر ہو کر پورے کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت آزاد کشمیر کو 8.8بلین روپے، 218 ملازمین،36گاڑیاں منتقل کر دی ہیں، بجلی اور آٹے کی مد میں سبسڈی کے لئے 23 ارب روپے فراہمی کے لئے سمری وزارت امور کشمیر نے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، جلد یہ فنڈز بھی حکومت آزاد کشمیر کو منتقل کر دیے جائیں گے۔ وہ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرنے آئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت نوٹس اور کارروائی سے احتجاج ختم ہو گیا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، ان پر کبھی بھی مشکل پڑی تو ہم حاضر ہیں، ان کی قربانیوں اور پاکستان کا ساتھ دینے کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1135147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش