0
Wednesday 15 May 2024 15:54

مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر بھارتی ایجنسی ’ایس آئی اے‘ کے چھاپے

مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر بھارتی ایجنسی ’ایس آئی اے‘ کے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے ایک غیر مقامی باشندے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے جنوبی کشمیر میں کل گیارہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر 87 / 2024 درج کیا گیا ہے جس کی بنا پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس آئی اے کی جانب سے یہ کارروائی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کی گئی جہاں 11 مقامات پر تلاشی لی گئی۔

اننت ناگ ضلع میں ایس آئی اے نے حسن پورہ، جبلی پورہ، اروانی لکٹی پورہ میں چھاپے مارے گئے۔ یہ تلاشی کارروائی خصوصی عدالت کے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی پیروی میں کی جا رہی ہے، یہ مقدمہ شروع میں بجبہاڑہ پولیس نے درج کیا تھا اور بعد میں اسے مزید تحقیقات کے لئے ایس آئی اے کشمیر کو منتقل کر دیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ راجا شاہ ولد شنکر ساکنہ ریاست بہار نامی ایک غیر مقامی باشندے کو اپریل میں عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ ایس آئی اے اور این آئی اے کی جانب سے اس سے قبل بھی مختلف کیسز کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جن میں دسیوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش