0
Wednesday 15 May 2024 11:44

آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہروں، ہڑتال کے بعد زندگی معمول پر آ گئی

آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہروں، ہڑتال کے بعد زندگی معمول پر آ گئی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں کئی روز کے پُرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد زندگی معمول پر آ گئی۔ مظفرآباد، باغ، نکیال سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازار کھل گئے۔ علاوہ ازیں میرپور، ہٹیاں بالا ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے۔ ترجمان جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر احتجاجی تحریک ختم کر دی گئی، آج کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں 3 بجے تک بند رہیں گی۔ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1135195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش