0
Wednesday 15 May 2024 15:51

شیعہ رہنماء حیدر علی مرزا مرحوم کے فرزند امیر عباس مرزا کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات

شیعہ رہنماء حیدر علی مرزا مرحوم کے فرزند امیر عباس مرزا کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ معروف شیعہ رہنماء مرحوم حیدر علی مرزا کے فرزند امیر عباس مرزا نے اپنے بیٹے شجاع عباس مرزا کے ہمراہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں سنیٹر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امیر عباس مرزا اور ان کے فرزند شجاع عباس مرزا کا شکریہ ادا کیا۔ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم حیدر علی مرزا کی ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو یاد کیا اور سراہا۔ ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر عباس مرزا نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ملاقات کے لئے خصوصی وقت دینے کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1135245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش