0
Wednesday 15 May 2024 18:40
شرم تم کو مگر نہیں آتی

انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

انٹونی بلنکن کی یوکرین کے نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غراعلانیہ دورہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن یوکرین کے دورے کے دوران نائٹ کلب میں ایک پروفیشنل گلوکار کی طرح گانا گاتے اور گٹار بجاتے دکھائی دئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن باقاعدہ گٹار بجاکر گانا گا رہے ہیں اور حاضرین ان کے گانے سے خوب محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔ انٹونی بلنکن نے امریکی آنجہانی گلوکار نیل ینگ کا مشہور گانا ’راکنگ ان دی فری ورلڈ‘ پر بینڈ کے ہمراہ پرفارم کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے گایا جانے والا گانا سویت یونین سے آزادی کی تحریک کے دنوں میں بے پناہ مقبول ہوا تھا۔ یہ گانا ایک ’راک اینتھم‘ تھا جو دیوار برلن کے گرنے سے قبل سن 1989 میں ریلیز ہوا تھا۔ گانا شروع کرنے سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرینی نائٹ کلب میں ایک چھوٹی سی تقریر میں کہا کہ یوکرینی افواج صرف یوکرین ہی نہیں بلکہ آزاد دنیا سے مقابلہ کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آزاد دنیا کو چاہیئے کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے امریکہ کی افواج اور حکومتیں غزہ مین معصوم بچوں پر اسرائیلی مظالم میں براہ راست ملوث ہیں۔ دوسری جانب امن کا راگ الاپنے والا امریکہ متعدد بار جنگ بندی کو ویٹو کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش