0
Wednesday 15 May 2024 18:43

بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے، وزیراعلیٰ کا اعلان

بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے، وزیراعلیٰ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے والے زمینداروں کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے اراکین اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے مطالبات وفاقی اور صوبائی حکومت نے تسلیم کر لئے ہیں۔ دیہی فیڈرز کو چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔ بلوچستان کے 29 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو ایک ماہ کے اندر اندر سولر سسٹم پر شفٹ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی اپنے مطالبات کیلئے اسمبلی کے باہر بیٹھے ہیں۔ ہم وہ اقدامات کریں گے جس سے عام عوام کو فائدہ ملے۔ زمینداروں کے ٹیوب ویلز کو سولر پر تبدیل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم گندم کیلئے باردانہ اپنے مراکز میں رکھیں گے۔ یونیورسٹیوں میں بھرتیاں ہو رہی ہیں مگر تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں۔ یونیورسٹیوں کی نئی عمارتیں، ڈپارٹمنٹ بنائے جا رہے ہیں، مگر فنڈز نہیں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کسی کو نوکریاں بیچنے نہیں دوں گا۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میرے لئے پریشان کن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش