0
Wednesday 15 May 2024 20:51

سیاسی و معاشی حالات عمران خان سے مذاکرات کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں، پرویزالہیٰ

سیاسی و معاشی حالات عمران خان سے مذاکرات کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں، پرویزالہیٰ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات عمران خان سے مذاکرات کرنے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں تب ہی ملک میں استحکام پیدا ہو گا۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن اور پھر ضمنی الیکشن میں عوام نے (ن) لیگ کو مسترد کیا، فارم 47والی حکومت عوام کو کسی صورت قبول نہیں، عمران خان کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔ عمران خان نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے مذاکرات کی حامی بھری ہے، نا اہل حکمران کب تک عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو جیل میں بند رکھیں گے، ان شاءاللہ بہت جلد سب عوام میں ہوں گے۔ چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے لیکن لگتا ہے کہ (ن) لیگ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، (ن) لیگ کے اندر اس وقت دو بیانیے چل رہے ہیں، ایک مذاکرات کے حق میں ہے اور دوسرا طبقہ مذاکرات سے فرار چاہتا ہے۔   
 
 
خبر کا کوڈ : 1135288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش