0
Wednesday 15 May 2024 22:24

دبئی میں پاکستانی اکابرین کی جائیدادیں بیچ کر پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے، فاروق ستار

دبئی میں پاکستانی اکابرین کی جائیدادیں بیچ کر پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دبئی میں موجود سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو اب بیچا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی اکابرین کو ملک نے بہت کچھ دیا ہے، یہ پراپرٹی ان کی اضافی ہے، قربانی دی جائے اور اب پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو باہر جائیدادیں بنائی گئیں، اس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے، جو انکشاف ہوا ہے، وہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر ہی نہیں توڑی، بلکہ انہیں زندہ درگور بھی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1135306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش