0
Wednesday 15 May 2024 22:35

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 22 کروڑ کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 22 کروڑ کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں 22 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ کے ڈی اے کے 2 افسران نے ملیر ڈیم کی زمین کی غیر قانونی کھدائی کی اجازت دی، ملوث افسران نے سوئی سدرن کو کے ڈی اے کی 8.2 کلومیٹر زمین کی کھدائی کی اجازت دی۔ رپورٹ کے مطابق زمین کھدائی کی اندرون خانہ اجازت دینے سے کے ڈی اے کو 22 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا، انچارج روڈ کٹنگ، ایکس ای این کورنگی اور انچارج ملیر بند غیر قانونی کام میں ملوث پائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1135311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش