0
Wednesday 15 May 2024 22:50

کراچی، طالبہ سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی، طالبہ سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسکول کی بچی سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا، جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بچی سے زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کا واقعہ ملیر جعفر طیار میں پیش آیا اور مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے متاثرہ بچی کی موبائل فون پر ویڈیو بنا رکھی تھی، بچی اپنے دوست کے گھر گئی تھی، جہاں محلے کے مزید لڑکے آئے۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق لڑکے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، ملزمان نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی پھر ویڈیو بنائی۔
خبر کا کوڈ : 1135325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش