0
Wednesday 15 May 2024 23:46

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ملتان پہنچ گئے، ایم ڈبلیو ایم رہنما انجینئر سخاوت علی نے استقبال کیا 

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ملتان پہنچ گئے، ایم ڈبلیو ایم رہنما انجینئر سخاوت علی نے استقبال کیا 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ملتان کے حلقہ این اے 148کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ اُمیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے، ملتان ایئرپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما بھی موجود تھے۔ انجینئر سخاوت علی سیال نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ حلیم عادل شیخ نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ملتان کے این اے 148پر ضمنی الیکشن 19مئی کو ہو رہے ہیں جس پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بیرسٹر تیمور ملک کا مقابلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سے ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1135340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش