0
Wednesday 15 May 2024 22:56

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا وزیر دفاع کو برطرف کرنیکا مطالبہ

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا وزیر دفاع کو برطرف کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر نے وزیر دفاع کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ تل ابیب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کیا جائے۔ اسرائیلی جنگی کابینہ کے شدید اختلافات عوامی سطح پر سامنے آگئے۔ اسرائیلی وزیر بین گویر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا منصوبہ عوامی سطح پر چیلنج کرنے پر وزیر دفاع کو فوری ہٹایا جائے۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر دائیں بازو کے سخت گیر رہنماء ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نے رفح آپریشن انہیں کے دباؤ پر شروع کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش