0
Thursday 16 May 2024 00:12

19مئی کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، ایم ڈبلیو ایم کی حمایت شکریہ، بیرسٹر تیمور ملک مہے 

19مئی کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، ایم ڈبلیو ایم کی حمایت شکریہ، بیرسٹر تیمور ملک مہے 
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 148کے ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے اُمیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اُمیدوار بیرسٹر تیمور ملک مہے نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما انجینئر سخاوت علی ہمراہ مختلف یونین کونسلز میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19مئی کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے اور عمران خان کے حمایت اُمیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، الیکشن کمیشن یکطرفہ کاروائیاں کررہا ہے، ایک طرف حکومتی سرپرستی میں مخالف اُمیدوار کی انتخابی مہم جاری ہے تو دوسری طرف چیئرمین سینٹ اپنے بیٹے کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں، بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور انجینئر سخاوت علی کا مشکور ہوں جنہوں نے پورے حلقے میں میری حمایت کی ہے ۔ انجینئر سخاوت علی سیال کی کاوش سے یوسی درانہ نگانہ میں 3 کونسلر سمیت گرواں برادری، بوہا برادری، بھٹار برادری، رگھڑ برادری، آرائیں برادری اور آموانہ برادری نے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر تیمور مہے کی حمایت کا اعلان کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1135347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش