0
Thursday 16 May 2024 10:04

مودی حکومت کشمیریوں سے شناخت چھیننے کی سازش کر رہی ہے، سردار عتیق

مودی حکومت کشمیریوں سے شناخت چھیننے کی سازش کر رہی ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں سے ان کی شناخت اور وطن چھیننے کی سازش کر رہی ہے کیونکہ مودی حکومت حکومت جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ہندوتوا رہنما مقبوضہ کشمیر کی منفرد شناخت کو ختم کرنے کا کھلے عام اعلان کر رہے ہیں اور بی جے پی اور آر ایس ایس کا مقصد جموں و کشمیر میں قبل از اسلام ہندو تہذیب کو زندہ کرنا ہے۔ بی جے پی، آر ایس ایس ہندوستان میں جموں و کشمیر کے مکمل انضمام کی اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے بھارت منظم طریقے سے مقبوضہ علاقے میں آباد کاری کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد منزل میں مسلم کانفرنس وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کا مقصد بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنا ہے۔ مودی حکومت کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں بے روزگار اور بے زمین کرنا چاہتی ہے لیکن کشمیری کسی صورت میں بی جے پی، آر ایس ایس کو اپنی شناخت چھیننے نہیں دیں گے اور کشمیری عوام ہندو جنونی قوتوں کے غلام بننے پر موت کو ترجیح دیں گے۔ مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے مودی حکومت کے مذموم ایجنڈے سے مقامی لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پیدا ہوا ہے، جو اسے اپنی ثقافت اور طرز زندگی پر براہ راست حملہ سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1135419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش