0
Thursday 16 May 2024 10:30

اگر کسی نے اسلام آباد پر یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، طارق فضل چوہدری

اگر کسی نے اسلام آباد پر یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، طارق فضل چوہدری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اسلام آباد پر یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی اسلام آباد پر یلغار کی بات کس حیثیت میں کر رہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، کسی بھی مسئلے کا حل سیاست میں ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف گفتگو اور گالم گلوچ کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ نون لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1135437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش