0
Thursday 16 May 2024 12:08

اسرائیل کا خاتمہ ہر وقت سے زیادہ قریب ہے، اسلامی مزاحمت فلسطین

اسرائیل کا خاتمہ ہر وقت سے زیادہ قریب ہے، اسلامی مزاحمت فلسطین
اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ پلیٹ فارم فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے یوم نکبہ کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی جڑیں اپنی سرزمین میں پیوستہ ہیں اور وہ اپنی سرزمین اور وطن کے دفاع کے پابند ہیں اور اپنے مقدسات کا تحفظ کریں گے۔ اس بیانئے میں مزید کہا گیا ہے: "طوفان الاقصی آپریشن غاصب صیہونی رژیم کے تابوت میں آخری کیل تھا جس کے بعد صیہونی رژیم کی ناقابل شکست فوج کا افسانہ ختم ہو گیا اور ان تمام افسانوی کہانیوں کا بھی خاتمہ ہو گیا جن کے ذریعے اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم اور اس کے مغربی اتحادی ممالک عالمی اقوام کے ذہن میں اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا تصور بٹھانے کے درپے تھے۔" فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے اپنے بیانئے میں کہا: "فلسطینی عوام اپنی سرزمین اور وطن سے وفادار ہیں اور ہر گز اسے ترک نہیں کریں گے۔ دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم کا وجود نابودی اور زوال کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد اس کا خاتمہ ہونے والا ہے۔"
 
اس بیانئے میں کہا گیا ہے: "فلسطین کی شریف اور باعزت قوم اپنی ایسی شجاعانہ اور مسلسل مزاحمت کو جاری رکھے گی جس کا کوئی متبادل نہیں پایا جاتا اور غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی عوام کا قتل عام اور کسی قسم کا مجرمانہ اقدام نیز امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ کے خلاف جاری نسل کشی پر مبنی جنگ ہر گز ہماری قوم کو مزاحمت کا راستہ چھوڑ دینے پر مجبور نہیں کر سکتی۔" اس بیانئے کی روشنی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور قربانیاں ہر گز بیہودہ ثابت نہیں ہوں گی اور ان کا نتیجہ صیہونی منصوبے کے زوال اور اس سامراجی رژیم کے خاتمے کی صورت میں ظاہر ہو گا جو دنیا بھر میں تیزی سے گوشہ نشینی کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ فلسطین مزاحمتی کمیٹیز نے واضح کیا کہ: "ہم دنیا کے تمام باضمیر انسانوں، امت مسلمہ کے فزندوں سے لے کر دنیا بھر کے غیور طلبہ جو فلسطینی عوام کی حمایت میں میدان میں حاضر ہو کر احتجاج کرنے میں مصروف ہیں، پر درود بھیجتے ہیں اور ان کی قدردانی کرتے ہیں اور ان سے اپنی اس فعالیت اور احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کو بیگناہ فلسطینیوں پر صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کے خاتمے تک جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔" فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف اہل غزہ کی حمایت کرنے والے تمام گروہوں جیسے لبنان میں حزب اللہ، یمن میں انصاراللہ، عراق اور شام کے اسلامی مزاحمتی گروہوں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1135447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش