0
Thursday 16 May 2024 14:09
آزاد کشمیر طرز پر مظاہروں کا خدشہ

حافظ آباد، کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ گرفتار

جماعت اسلامی کا حق دو کسان مارچ
حافظ آباد، کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کسان رہنماؤں کے گھروں پر نقص امن کے تحت چھاپے مارتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران حافظ آباد میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ کو سلطان پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک شوکت پھلروان کو کوٹ چیاں سے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج کسان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال دے رکھی ہے، حکومت کو خدشہ ہے کہ پنجاب میں کسانوں کی جانب سے آزاد کشمیر طرز پر مظاہروں کا سلسلہ شروع نہ ہو جائے۔ مزید برآں گندم کی خریداری اور باردانہ فراہمی نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب حکومت ان کے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، یہ احتجاج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر کیا جا رہا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے، ایک کے بعد ایک بحران سر اٹھا رہا ہے، گندم کی اونے پونے داموں خریداری سے کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "حق دو کسان مارچ" پُرامن ہوگا جس میں صوبے بھر کے شہروں سے کاشتکار شریک ہوں گے, جب تک حکومت کسانوں کی بات نہیں سنے گی، وہ سڑکوں پر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1135474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش