0
Thursday 16 May 2024 14:34

گاڑی دریا پار کروانے والی کشتی کو حادثہ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

گاڑی دریا پار کروانے والی کشتی کو حادثہ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام تائمز۔ منڈی بہا الدین کی تحصیل ملکوال میں دریا میں کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی تی وی کے مطابق منڈی بہاالدین کی تحصیل ملکوال میں ایک کشتی الٹ گئی، کشتی مسافروں کو لے کر پیراں والا سے نور پور پیراں جارہی تھی جس میں 30 افراد سوار تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک ماں اور 4 بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جب کہ کشتی پر کار، موٹرسائکلیں اور دیگر سامان لوڈ تھا۔
خبر کا کوڈ : 1135478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش