0
Thursday 16 May 2024 17:08

دبئی لیکس میں پاکستان سے سرمایہ باہر لیجانے کی چھان بین کیا جائے، امان اللہ کنرانی

دبئی لیکس میں پاکستان سے سرمایہ باہر لیجانے کی چھان بین کیا جائے، امان اللہ کنرانی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ سے دبئی لیکس میں پاکستان سے سرمایہ باہر لے جانے کے معاملے کی چھان بین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس اب ایک سنہری موقع ہے کہ وہ 2000 کے ظفر علی شاہ کیس جس میں فرد واحد کو آئین میں ترمیم کا حق دیا گیا، بھٹو کیس کی طرح جائزہ لے کر دبئی لیکس تک کی سرمایہ کو پاکستان سے باہر لے جانے کی چھان بین کرے اور 2017 و 2018 کے فیصلوں کی روشنی میں صادق امین کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی فیکٹری کے پرزوں و کاغذوں کو تلف کیا جائے۔ سیاست میں سرمایہ لگانے والے اشرافیہ سے نجات دلا کر فیصلہ سازی کی طاقت عوام کو منتقل کرانے میں مدد کرے۔
خبر کا کوڈ : 1135512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش