0
Thursday 16 May 2024 17:21

غزہ کی پٹی کے شمال میں مزاحتمکاروں کے مہلک حملے اور اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہلاکتیں

غزہ کی پٹی کے شمال میں مزاحتمکاروں کے مہلک حملے اور اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف جاری طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کے آغاز اور غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ قابض صیہونی فوج کی انسانیت سوز جنگ کو آج 223 روز گزر چکے ہیں جبکہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اس جنگ کا مقصد حماس کا خاتمہ اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی قرار دیا گیا تھا تاہم فلسطینی مزاحمت اب بھی غاصب صیہونی فوجیوں کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا رہی ہے۔

غاصب صیہونی رژیم کہ جس نے غزہ کی پٹی کے شمال میں مزاحمتی محاذ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دینے کا دعوی کر رکھا ہے اور اب وہ غزہ کی پٹی کے جنوب و رفح تک پہنچنے کی باتیں کر رہی ہے، نے اپنی فوج کو سوموار سے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے شمال کے حصوں بالخصوص جبالیا کیمپ اور غزہ کے جنوب مشرق میں واقع الزیتون محلے میں داخل کیا ہے کہ جہاں فلسطینی مزاحمتی گروہ نہ صرف غزہ کی پٹی کے اندر موجود قابض صیہونی فوجیوں اور ان کے ساز و سامان کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ جبالیا سے ہی غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب میزائل و راکٹ بھی داغ رہے ہیں۔

غزہ کے محلے الزیتون میں فلسطینی مزاحمتکاروں کے جان لیوا پھندوں کی وجہ سے قابض صیہونی فوج کو گزشتہ روز اس علاقے میں اپنے فوجی آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے وہاں سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

فلسطینی مزاحمتی فورس کتائب القسام نے گذشتہ شب الزیتون محلے میں قابض صیہونی افواج کے خلاف انجام پانے والے اپنے صرف ایک مہلک حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

-

فلسطینی مزاحتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کی عسکری برانچ سرایا القدس نے بھی غزہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع اسی الزیتون محلے میں غاصب صیہونی فوج کے D9 قسم کے بلڈوزروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
 

حماس کے عسکری ونگ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے آج جبالیا کے بلاک 2 کے علاقے میں واقع اسرائیلی فوجی بردار بکتر بند گاڑی کو بھی یسین 105 راکٹ کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے جس سے اس میں موجود دسیوں اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1135514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش