0
Thursday 16 May 2024 18:56

دنیا کا سب سے بڑا ناسور یہود اور اسرائیل ہیں، جو ایک مذہب نہیں بلکہ مفاد پرست قوم ہے، ڈاکٹر کریم خان

دنیا کا سب سے بڑا ناسور یہود اور اسرائیل ہیں، جو ایک مذہب نہیں بلکہ مفاد پرست قوم ہے، ڈاکٹر کریم خان
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم فلسطین کے موقع پر منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور ملک محبوب الرسول قادری، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد کریم خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ سید احسان احمد گیلانی، انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض مقدس جلد صہیونیوں کا قبرستان بنے گی، صہیونی افواج کے مظالم پر عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں، حماس مجاہدین مسلم امہ کا فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں، حماس مجاہدین کیساتھ اللہ کی مدد اور نصرت شامل ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 57 اسلامی ممالک کے سربران مملکت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مقررین نے کہا عالم اسلام متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے نکلیں۔ اسلام اور کفر کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کا لہو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ مسلم قوم کے دلوں میں اہل طاقت کیلئے دن بدن بڑھتی نفرت ان کے متعصبانہ اور غیر منصفانہ رویوں کیوجہ سے زور پکڑ رہی ہے، فلسطین سے کشمیر تک انڈیا سے چین تک مسلمان مظالم کا شکار ہیں، مگر دنیا کے خود ساختہ امام مدہوش ہیں۔ مسلم حکمران بے حسی کا کفن اوڑھے بے غیرتی کی قبر میں دفن ہو چکے ہیں، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا واحدحل اتحاد امت اور ملی وحدت میں مضمر ہے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا ناسور یہود اور اسرائیل ہے جو ایک مذہب نہیں بلکہ مفاد پرست قوم ہے۔ استعمار فلسطین کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا۔ قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔ عرب ممالک تیل کی ایک دن سپلائی بند کر کے امریکہ کو اسرائیل نواز فلسطین پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی فلسطین پالیسی اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔ نئی عالمی سرد جنگ میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ مسلم حکمران اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں کیخلاف ہر سازش کے پیچھے یہودیوں کا ہاتھ ہے۔ اہل حق امریکہ کی استعماریت اور سامراجیت کی مزاحمت کریں گے۔ مسلم ممالک کے باہمی جھگڑوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو رہا۔ امریکہ مسئلہ فلسطین کی آڑ میں معصوم فلسطینیوں پر جبر اور ظلم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش