0
Wednesday 5 Jun 2024 10:37

علماء شدت پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں، راغب نعیمی

علماء شدت پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء شدت پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں۔ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے علمائے کرام و مشائخ عظام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اہل دانش معاشرے کی مثبت، تعمیری،علمی اور روا داری پر مبنی رہنمائی کریں، تمام مسالک کے نمائندے قومی یکجہتی، مذہبی رواداری، اور بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیں۔ علماء، اساتذہ، والدین نوجوانوں کو رواداری، عفو و درگزر اور امن کی تعلیم دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضلاء جامعہ نعیمیہ، جماعت اسلامی، پاکستان شیعہ علماء کونسل، جامعہ شہابیہ، جامعہ فخرالعلوم، نعیمین ایسوسی ایشن، پاکستان سنی تحریک، جماعت علماء اہلسنت کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علماء کرام، سماجی ومذہبی رہنماوں نے علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک ایسا حسین گلدستہ ہے، جہاں پر تمام مسالک کے نمائندگی موجود ہے، اور اجتماعی دانش سے دینی مسائل کا حل پیش کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1139777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش