0
Wednesday 5 Jun 2024 11:56

مجرم صیہونی رژیم گھٹنوں کے بل گر جائیگی، ناصر کنعانی

مجرم صیہونی رژیم گھٹنوں کے بل گر جائیگی، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے غزہ میں پانی کی کمی اور قحط کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جاری قتل و غارت گری کے ساتھ ہسپتالوں کی مکمل تباہی، دوائیوں، میڈیکل آلات و غذائی کمی اور ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ اس شدید گرم موسم میں پانی کی کمی نے غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ UNWRA کا کہنا ہے کہ اب غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں پانی کی کمی کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ایندھن کی کمی اور انسانی سہولیات میں کمی کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید گرمی میں پانی حاصل کرنے کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔ ناصر کنعانی نے اس بات کی وضاحت کی کہ بلاشبہ مظلوم مگر ثابت قدم فلسطینی تمام مشکلات اور مصیبتوں کے باوجود غاصب صیہونی رژیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہار ان بے بنیاد جارحین کا مقدر ہے۔ تاہم تاریخ میں اِن جرائم پر خاموشی صیہونی رژیم کے حامیوں کے ماتھے پر پشیمانی کے داغ کے طور پر رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1139800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش