0
Wednesday 5 Jun 2024 13:35

نریندر مودی 8 جون کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں، ذرائع

نریندر مودی 8 جون کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت کی تشکیل کو لے کر ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق حلف برداری کی تقریب 8 جون کو منعقد کی جائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی حلف لیں گے، اس دوران کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج این ڈی اے کی اہم میٹنگ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق نریندر مودی کچھ دیر پہلے راشٹرپتی بھون پہنچے ہیں۔ وہ صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کر سکتے ہیں۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا انتخاب 7 جون کو ہوگا، اس کے بعد حکومت بنے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ پارلیمانی انتخابات 2024ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 240 سیٹیں ملی ہیں۔ پارٹی اکثریت سے 32 سیٹیں دور ہے تاہم این ڈی اے نے 292 سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد اپنے خطاب میں نریندر مودی نے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اب تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور جنتا دل (یونائیٹڈ) این ڈی اے حکومت بنانے میں اہم رول ادا کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم دونوں پارٹیوں نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کی حمایت کریں گے۔ ساتھ ہی جے ڈی یو کے ترجمان نے بھی این ڈی اے کی حمایت کرنے کی بات کہی ہے۔ اس درمیان خبر ہے کہ نتیش کمار این ڈی اے کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی اپوزیشن انڈیا لائنس بھی حکومت بنانے کے لئے پُرجوش ہے۔ انڈیا الائنس کی کئی اتحادی جماعتوں کے لیڈروں نے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دریں اثناء اپوزیشن اتحاد کا اجلاس آج نئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1139815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش