0
Wednesday 5 Jun 2024 13:29

جماعت اسلامی کا وکلا ونگ، ڈاکٹرز ونگ سمیت دیگر ونگز فعال کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وکلا ونگ، ڈاکٹرز ونگ سمیت دیگر ونگز فعال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے تنظیمی ونگز کو متحرک کرنے اور خالی تنظیمی عہدے پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کا اجلاس بلانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جماعت اسلامی کے تنظیمی عہدوں کو پُر کرنے کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن دیگر رہنماوں کی مشاورت سے تنظیمی عہدے پُر کرنے کی سفارشات پر غور کریں گے، جبکہ جماعت اسلامی کے تاجر ونگ، ڈاکٹر ونگ، وکلا ونگ سمیت دیگر ونگز کی تنظیم نو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے رہنماؤں سے مختلف نام مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1139817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش