1
Wednesday 5 Jun 2024 14:33

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے وفد کی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس 

ملتان، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے وفد کی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے وفد نے ملتان میں واقع خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا اور انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امامیہ فائوڈیشن کے وفد میں سید جواد رضا جعفری، احسن مہدی اور مشتاق مہدی شامل تھے، امامیہ فائونڈیشن کے وفد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ امامیہ فائونڈیشن کے رہنما سید جواد رضا جعفری نے تعزیتی بک میں اپنا تعزیتی پیغام بھی لکھا۔ سید جواد رضا جعفری نے کہا کہ ایرانی صدر، وزیرخارجہ، امام جمعہ، گورنر اور دیگر رفقاء کی شہادت پر پوری ایرانی قوم کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور پوری ایرانی قوم سے تعزیت کرتے ہیں۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1139831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش