0
Wednesday 5 Jun 2024 18:30

فلسطین کے موضوع پر بشار الاسد اور عراقی وزیراعظم کے درمیان مشاورت

فلسطین کے موضوع پر بشار الاسد اور عراقی وزیراعظم کے درمیان مشاورت
اسلام ٹائمز۔ جمہوری عربی شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" اور شامی صدر "بشار الاسد" کے درمیان مشاورت کی خبر دی۔ اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات اور عربی و بین الاقوامی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر قیام امن اور مشترکہ سلامتی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون اور دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں اقدامات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصاد سمیت مختلف شعبوں میں روابط کو تقویت دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔ آخر میں بشار الاسد اور عراقی وزیراعظم نے فلسطین کے خلاف صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت کو روکنے کے لئے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1139862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش