0
Wednesday 5 Jun 2024 22:28

افغانستان کے بارے ماسکو فارمیٹ اجلاس تہران میں منعقد ہو گا، زیمیر کابلوف

افغانستان کے بارے ماسکو فارمیٹ اجلاس تہران میں منعقد ہو گا، زیمیر کابلوف
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور زیمیر کابلوف نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے بارے ماسکو فارمیٹ کے رابطہ گروپ کا آئندہ اجلاس 19 جون کے روز تہران میں منعقد ہو گا۔  

روسی خبررساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے ساتھ گفتگو میں زیمیر کابلوف نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں روس، چین، ایران و پاکستان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ٹاس نیوز ایجنسی کے مطابق زیمیر کابلوف نے دوحہ کے تیسرے اجلاس کے بارے بھی طالبان کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔   روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا کہ روس، افغانستان کے ساتھ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے فریمورک میں باہمی تعاون کی نفی نہیں کرتا۔    

واضح رہے کہ افغانستان کے بارے پانچواں علاقائی اجلاس "ماسکو فارمیٹ" کے نام سے گزشتہ سال روس کے شہر کازان میں منعقد ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1139893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش