0
Wednesday 5 Jun 2024 22:52

امریکی ایٹمی حملے کی یاد میں سالانہ تقریب، اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

امریکی ایٹمی حملے کی یاد میں سالانہ تقریب، اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جاپان کے شہر ناگاساکی نے شہر پر امریکی ایٹمی حملے کی یاد میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ناگاساکی کے مئیر شیرو سوزوکی نے اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ میئر شیرہ سوزوکی کا کہنا تھا کہ ناگاساکی کی شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کےلیے خط ارسال کیا ہے۔ ناگاساکی کے مئیر کے مطابق اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہری حکومت نے جاپان میں فلسطینی نمائندے کو تقریب کا دعوت نامہ ارسال کردیا ہے، اسرائیل نے ناگاساکی شہری حکومت کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ سالانہ یادگاری تقریب میں 154 ممالک کےنمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے 9 اگست 1945 کو جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا، جس سے 74 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں اس سے قبل 6 اگست 1945 کو امریکا نے ایک اور جاپانی شہر ہیروشیما پر بھی ایٹم بم گرایا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 1139900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش