0
Wednesday 5 Jun 2024 17:22

ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے برسی امام خمینی کا اہتمام

ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے برسی امام خمینی کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ ساری دنیا میں 3 جون کے ساتھ ہی حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے پروگرام شروع ہو جاتے ہیں۔ اس سال گ]شتہ روز 4 جون بروز منگل کو قم المقدس ایران میں بھی ایم ڈبلیو ایم قم نے برسی امام خمینی (رح) کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق برسی کے پروگرام میں حضرت امام خمینی (رح) سے عشق و عقیدت رکھنے والے کثیر تعداد میں طلباء اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ پروگرام کا اغاز تلاوت قران سے کیا گیا۔ آغا مظھر مصطفوی نے اس کے بعد ترانہ شھادت اور امام خمینی کے بارے میں اشعار پڑھ کر شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ ان کے بعد برسی کے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمیں علامہ سید احمد اقبال رضوی (وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان) نے حضرت امام (رح) کی زندگی کے انقلابی، سیاسی، عرفانی اور اخلاقی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام کی فکر و عمل نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ انقلاب سے پہلے تہران، امریکا اور اسرائیل کا گڑھ تھا، ایران سے اس خطے کے تمام ممالک کو کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے مرکز اور گڑھ سے ان کے خلاف انقلاب کی لہر اٹھ سکتی ہے۔ حضرت مام خمینی کا انقلاب اللہ کے اوپر توکل کا عملی نمونہ ہے، اس انقلاب میں خدا پر ہی بھروسہ تھا اور اس میں ایک الہیٰ طاقت تھی۔ اس الہیٰ طاقت نے ہی استکبار کی ناک کو خاک پر رگڑا۔ حضرت امام خمینی نے اس انقلاب کے وسیلے سے مستضعفین جہان کو استقلال اور حقیقی آزادی نیز اسلام ناب کی طرف دعوت دی۔ حضرت مام کے بعد ان کے جانشین اور نائب برحق حضرت امام خامنہ ای نے اس انقلاب کو مزید استحکام بخشا۔ ان کی گفتگو کے بعد اجتماعی طور پر دعائے امام زمانہ (ع) کے ساتھ برسی کے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1139931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش