0
Thursday 6 Jun 2024 00:40

مودی بھارت کو ہندو توا کی طرف لیکر جارہا تھا، پالیسیوں کو ری وزٹ کرنا پڑیگا، حارث نواز

مودی بھارت کو ہندو توا کی طرف لیکر جارہا تھا، پالیسیوں کو ری وزٹ کرنا پڑیگا، حارث نواز
اسلام ٹائمز۔ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ نریندرمودی بھارت کو ہندوتوا کی طرف لیکرجارہا تھا، نریندرمودی کو اپنی پالیسیوں کو ری وزٹ کرنا پڑے گا۔ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے لئے یہ الیکشن سیٹ بیک ہے۔ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیراعلیٰ لانا چاہتے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے الیکشن میں ریاستی مشینری کو استعمال کیا۔ نریندر مودی نے الیکشن میں عدلیہ کو بھی استعمال کیا، نریندر مودی ان علاقوں میں ہارے جہاں وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ ڈاکٹر قمر چیمہ نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے عام لوگوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا چہرہ بے نقاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1139932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش