0
Thursday 6 Jun 2024 10:05

دنیا کے انقلابی رہبروں میں امام خمینی سب سے بڑے انقلابی رہنما تھے، علامہ مقصود علی ڈومکی 

دنیا کے انقلابی رہبروں میں امام خمینی سب سے بڑے انقلابی رہنما تھے، علامہ مقصود علی ڈومکی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا تو شیطان کی طرح اس سے دوری اختیار کی، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکی سفارتخانہ جسے جاسوسی کا گھونسلا کہا گیا پر قبضہ بہت بڑا انقلابی اقدام تھا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے نائب صدر سید انعام حیدر زیدی، ضلعی صدر سید اظہر عباس کاظمی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، پی ٹی آئی رہنما فہیم سعید چنگوانی، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد علی چنڑ، شیعہ علما کونسل کے صوبائی رہنما سید ندیم حیدر نقوی، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی بہرام بزدار، جہانگیر خان ودانی، یاسین خان لغاری ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکریٹری بار سید طیب کلیم بخاری و دیگر شریک ہوئے۔

 ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ فقیہ، محدث، مفسر اور عوامی لیڈر تھے۔ دنیا کے انقلابی رہبروں میں امام خمینی سب سے بڑے انقلابی رہنما تھے کہ جن کے افکار نے جغرافیائی سرحدوں کو عبور کر کے عالمی انقلابی تحریک کی شکل اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ تحریک آزادی فلسطین کے زبردست حامی تھے اور آپ نے غاصب  اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی حمایت کی اور تحریکِ آزادی فلسطین سے خیانت کرنے والے عرب حکمرانوں کے خائنانہ کردار کو بے نقاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1139993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش