0
Thursday 6 Jun 2024 13:10

بھارت میں ’انڈیا الائنس‘ حکومت بنائے گا، اکھلیش یادو

بھارت میں ’انڈیا الائنس‘ حکومت بنائے گا، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ’’انڈیا الائنس‘‘ کی حکومت بننے کی امید ظاہر کی ہے۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت میں جب گنتی ہوتی ہے تو امید کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا الائنس اکثریت سے کافی دور ہے کیونکہ اس کے کھاتے میں 234 سیٹیں آئی ہیں۔ پارلیمنٹ میں اکثریت کے لئے 272 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے حالانکہ پھر بھی اس نے حکومت بنانے کی امید نہیں چھوڑی ہے۔ دراصل این ڈی اے کو اس بار 293 سیٹوں پر جیت ملی ہے اور بی جے پی کے کھاتے میں 240 سیٹیں گئی ہیں۔ اس کے بعد بھی سیاسی گلیاروں میں اس بات سے متعلق قیاس آرائی چل رہی ہے کہ این ڈی اے کی واپسی مشکل ہوسکتی ہے۔

این ڈی اے میں شامل ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کی وجہ سے ایسی باتیں ہورہی ہیں، کیونکہ ان دونوں ہی پارٹیوں کے پلٹی مارنے کی قیاس آرائی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال ٹی ڈی پی کے پاس 16 اور جے ڈی یو کے پاس 12 سیٹیں ہیں۔ انڈیا الائنس کے لیڈران اشاروں اشاروں میں دونوں پارٹیوں کو اپنی طرف کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے، تبھی ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ ابھی انڈیا الائنس کی حکومت بننے کی صورت دیکھ رہے ہیں، اس کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا ’’میں نے آپ سے پہلے ہی کہا ہے کہ خوش کرنے سے حکومت بن رہی ہیں تو کوئی اور بھی خوش کرسکتا ہے‘‘۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ جمہوریت میں جب گنتی ہوتی ہے تو امید کبھی ختم نہیں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1140023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش