0
Thursday 6 Jun 2024 16:13
نائجیریا کے معروف عیسائی عالم دین کی اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو

آیت اللہ رئیسی کا فقدان بہت عظیم ہے، صالح ایرانی صدر کے انتخاب کیلئے دعا گو ہوں، یوحنا بورو

آیت اللہ رئیسی کا فقدان بہت عظیم ہے، صالح ایرانی صدر کے انتخاب کیلئے دعا گو ہوں، یوحنا بورو
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کے معروف مسیحی علماء میں سے ایک یوحنا بورو نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر و وزیرخارجہ اور رفقاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی حکومت و قوم کو تعزیت پیش کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس عظیم فقدان پر تمام امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بسنے والے تمام ایرانیوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ سب کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ 

نمائندہ اسلام ٹائمز معصومہ فروزان کے ساتھ گفتگو میں یوحنا بورو نے تاکید کی کہ یہ نقصان بہت بڑا ہے اور ہم پوری مسیحی برادری اس دردناک سانحے پر ایرانی حکومت و قوم کے ساتھ ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ایرانیوں سمیت تمام مسلمانوں مزید مضبوط بنائے۔  معروف عیسائی عالم دین نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم سب دنیا کو اسی طرح چھوڑ دیں گے کہ جیسے ہم پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے شہید ایرانی صدر اور ان کے تمام ساتھیوں کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ میری دعا ہے کہ خدا ایرانی عوام کو شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے!
خبر کا کوڈ : 1140045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش