0
Thursday 6 Jun 2024 16:47

علامہ ریاض نجفی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات، داماد کے انتقال پر اظہار تعزیت

علامہ ریاض نجفی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات، داماد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کے داماد سید تہذیب الحسنین نقوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا جواں سال داماد کا انتقال یقینا قائد ملت جعفریہ کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جوار محمد و آل محمد علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے۔ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، علامہ سید مرید حسین نقوی اور ڈاکٹر سید محمد نجفی نے علامہ ساجد علی نقوی سے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 1140048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش