0
Thursday 6 Jun 2024 18:55

شنگھائی تعاون تنظیم میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں، روس

شنگھائی تعاون تنظیم میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں، روس
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے لئے روس کے خصوصی نمائندے زیمیر کابلوف نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔ 

خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں زیمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم بنیادی طور پر ایک اقتصادی تنظیم ہے لہذا افغانستان کو بھی اپنی معیشت کو کسی نہ کسی طریقے سے منظم کرنا چاہیئے تاکہ اس تنظیم کے دیگر اراکین اس کے الحاق کو معقول پائیں۔

قبل ازیں چینی سفیر کے ساتھ ملاقات میں طالبانی وزیر اعظم کے سیکرٹری سیاسیات مولوی عبدالکبیر نے بیجنگ حکومت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مبصر رکن کے طور پر کابل کی شرکت کی حمایت کرنے کو کہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1140073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش