0
Friday 7 Jun 2024 11:30

ژوب، علامہ مقصود ڈومکی و دیگر کا ایک روزہ دورہ، کارکنوں سے تنظیمی امور پر گفتگو

ژوب، علامہ مقصود ڈومکی و دیگر کا ایک روزہ دورہ، کارکنوں سے تنظیمی امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے بلوچستان کے ضلع ژوب کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ ژوب میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے کشمیر سے کراچی تک پوری ملت کو ایک لڑی میں پرویا ہے۔ تنظیم کو منتشر قوتوں کو متحد اور عظیم الٰہی و اسلامی اہداف کے لئے متحرک کرنے کے لئے ضروری ہے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے 14 اضلاع میں فعالیت کر رہی ہے۔ بلوچستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم ملک میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان توقیر حسین آفاق، احمد رفیق احمد اور دیگر نے ژوب کی عمومی صورتحال اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 1140173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش