0
Friday 7 Jun 2024 12:18

بھارتی ووٹروں نے مودی کا نظریہ مسترد کر دیا، عالمی میڈیا

بھارتی ووٹروں نے مودی کا نظریہ مسترد کر دیا، عالمی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے بھارت میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو نریندر مودی کے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے نتائج کے کئی اہم پہلووئوں کو اجاگر کیا۔ مودی کی پارٹی نے اپنی اکثریت کھو دی اور ووٹروں نے ان کے ہندو قوم پرست ایجنڈے کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں نے حزب اختلاف کے ”انڈیا بلاک“ کی غیر متوقع کامیابی کو بھی نمایاں کیا۔ نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ 2024ء کے نتائج نے مودی کے ”ناقابل تسخیر“ ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور اب وہ مکمل طور پر اپنے اتحادیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔اخبار نے لکھا کہ بھارتی ووٹر آخرکار جاگ گئے، مایوس کن انتخابات کے بعد مودی کی شخصیت گھٹ گئی ہے اور وہ زمین پر گر گئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے ہندو قوم پرستی پر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ رام مندر کی تعمیر نے بھی ووٹروں کو متاثر نہیں کیا۔ وال سٹریٹ جرنل نے نتائج کو مودی کے لیے ایک سرزنش قرار دیا۔ دی گاڈین نے لکھا مودی کے حوالے سے یہ تاثر ختم ہو گیا ہے کہ وہ ایک ناقابل تسخیر ہیں۔ بی بی سی نے نتائج کو مودی کے لیے ایک ”دھچکا“جبکہ حزب اختلاف کے انڈیا اتحاد اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے لیے ایک اہم تبدیلی قرار دیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے مودی کو دوریاں پیدا کرنے والے رہنما کے طور پر بیان کیا جس نے مسلم مخالف بیان بازی کا سہارا لیا اور انہیں درانداز کہا۔ سی این این نے رپورٹ کیا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ووٹروں نے مودی کے نظریے کو مسترد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش