0
Friday 7 Jun 2024 13:33

روس میں برکس کے رکن ممالک کے نمائندوں کا اجلاس شروع

روس میں برکس کے رکن ممالک کے نمائندوں کا اجلاس شروع
اسلام ٹائمز۔ آج روس میں برکس کے رکن ممالک کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں برکس کے وزرائے خارجہ کے بیانات، شرکاء کے معیارات و ماڈلز سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ایرانی وفد کی سربراہی "مہدی صفری" کر رہے ہیں۔ مہدی صفری ایران کی وزارت خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری کے مشیر ہیں۔ انہوں نے اس اجلاس کی افتتاحی تقریب میں برکس کے حوالے سے ایران کے موقف، وزراء کے بیانات اور اس اتحاد کی دستاویزات میں توسیع کی تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر و ان کے رفقاء کی شہادت اور ملک میں نئے انتخابی عمل کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اس اتحاد کے نئے رکن کے طور پر برکس کے تمام ایجنڈوں پر عمل پیرا رہے گا۔

مہدی صفری نے کہا کہ ہم اگلے مہینے ہونے والے ٹرانسپورٹ، سائنس، کھیل، زراعت اور انفراسٹرکچر کے وزراء اجلاس سمیت اس تنظیم کے رکن ممالک کے سپیکرز کے اجلاس میں مکمل طور پر سرگرم رہیں گے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس اجلاس میں اس تنظیم کے تمام رکن ممالک کے نمائندوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ یاد رہے کہ اس اقتصادی اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ سوموار کو ہو گا۔ اسی طرح آئندہ منگل کو ایک مشترکہ اجلاس ہو گا جس میں 30 کے قریب رکن ممالک کے وزراء، دوست ممالک اور بعض مہمان ممالک بھی شریک ہوں گے۔ ایران کی جانب سے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1140200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش