0
Friday 7 Jun 2024 15:51

 ایم کیو ایم کو ایک لاکھ ووٹ نہیں پڑے، پھر کہتا ہوں فارم 47کی جعلی حکومت نہیں چلی سکتی، حافظ نعیم الرحمن 

 ایم کیو ایم کو ایک لاکھ ووٹ نہیں پڑے، پھر کہتا ہوں فارم 47کی جعلی حکومت نہیں چلی سکتی، حافظ نعیم الرحمن 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے وزیراعظم کی اوقات 31مئی کو پٹرول کی قیمت کے تعین  کے موقع پر واضح ہوگئی، 15روپے کمی کا اعلان کیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، خیرات کی سیٹیں قبول کریں گے تو کوئی کریڈیبیلٹی نہیں ہوگی، سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ کے حامی ہیں، جماعت اسلامی خود میزبانی کو تیار ہے، پہلے قبضہ گروپ قبضہ چھوڑیں، نواز شریف کو جعلی ووٹ پڑے، انہوں نے سیٹ لے لی ڈکار تک نہیں لیا، ن لیگ، پی پی نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا، ایم کیو ایم کو ایک لاکھ ووٹ نہیں پڑے، پھر کہتا ہوں فارم 47 کی جعلی حکومت نہیں چلی سکتی، ریاست کا مطلب عوام ہے، انہیں حق دیا جائے، نوجوانوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، جتنا دبائیں گے ملک کا نقصان ہوگا، الیکشن دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنے، فارم45 پر نتائج کا اعلان ہو، جس کا مینڈیٹ ہے اسے دیا جائے، حق بات کروں گا بھلے کسی کے بھی فائدے یا نقصان میں جائے، بہتری کا راستہ یہی ہے سب اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ نائب امرا ڈاکٹر اسامہ رضی، مولانا عطا الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بھارت کے الیکشن تنائج کے تناظر میں بات کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر پر موقف مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر پر سودے بازی کے حوالے سے لمبے عرصے سے باتیں چل رہی ہیں، جنرل باجودہ کا نام لیا جاتا ہے، وہ اور دفتر خارجہ اس حوالے سے قوم کو وضاحت دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے الیکشن نتائج مودی کے مسلمان اور اقلیت دشمن نظریہ کی شکست ہیں، مودی نے ایودھیا میں مندر کی تعمیر سے الیکشن مہم کا آغاز کیا، پوری مہم میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ہمارے حکمران مودی سے خوف زدہ تھے،  بھارت کے عوام نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور ان کے نظریہ بنیاد پرستی اور دہشت گردی کو شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت کے تسلسل کو پاکستان کے تقابل میں بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، بھارت میں جاگیرداری نظام آزادی کے ابتدائی برسوں میں ہی ختم ہوگیا، پاکستان میں تاحال جاری ہے

 
خبر کا کوڈ : 1140219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش