0
Friday 7 Jun 2024 18:21

سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری سکردو پہنچ گئے

سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری سکردو پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری سکردو پہنچ گئے۔ سکردو میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ائیر پورٹ پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماؤں نے خوش آمدید کہا۔ بعد میں انہیں ایک بڑی ریلی کی شکل میں ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ لایا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اتوار کے روز سکردو میں یادگار شہدا پر عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خصوصی خطاب کرینگے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سکردو میں ہر سال شہداء کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی جاتی ہے جس میں مجلس کے مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش