0
Friday 7 Jun 2024 20:29

طاقت کے استعمال سے نفرت اور احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، عبدالحق ہاشمی

طاقت کے استعمال سے نفرت اور احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں چیک پوسٹیں قائم کرکے زور زبردستی پولیس گردی اور آپریشن سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انکا کہنا ہے کہ بلوچستان وسائل سے مالامال ہے مگر دیانتدار اور مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے سرحدی و ساحلی علاقوں میں عوام کو کاروبار، تجارت سے رکھوانا اور طاقت کے استعمال سے مسائل، نفرت، تعصب اور احساس محرومی میں اضافہ ہوگا۔ چمن دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال پرامن عوام میں اشتعال پیدا کرنا ہے۔ عوام سے روزگار کاروبار چھیننے کے بعد ان پر لاٹھی چارج اور ان سے بات و مذاکرات نہ کرنا زیادتی ہے۔ ہم مظلوموں کے ساتھ اور ہر ظلم کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماشکیل، چمن، گوادر سمیت بلوچستان کی سرحدوں پر تاجروں عوام کو سہولت کے ساتھ قانونی تجارت کرنے دیا جائے۔ چیک پوسٹیں قائم کرکے زور زبردستی پولیس گردی اور آپریشن سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان وسائل، وسیع سرحد، ساحل، معدنیات اور زراعت سے مالامال ہیں۔ صرف دیانت دار، ایماندار اور عوام کے ساتھ مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ڈنڈے، طاقت اور آپریشن کے ذریعے حالات خراب کرنے کے بجائے عوام کے دل جیتنے، نفرتوں کے خاتمے، روزگار کی فراہمی کیلئے عملی فوری اقدامات کریں۔ بلوچستان کے وسائل و ساحل کی حفاظت، وسائل عوام پر خرچ کرنے اور مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ طاقت کے استعمال، فوجی آپریشن جیسے زبردستی و نفرت والے اقدامات سے مسائل و مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہوگا۔ بلوچستان کے ساتھ وفاق صرف وعدے کرتے ہیں اور پیکیج ایسے دیتے ہیں جیسے خیرات دے رہا ہوں۔ بلوچستان کے عوام کو قانونی معاشی حقوق، جائز سرحدی، ساحلی و تجارتی کاروبار، نوجوانوں کو روزگار اور عوام کو سہولیات چاہئے۔ بلوچستان کے عوام کیلئے موٹروے سمیت سفر کی جدید سہولیات شجر ممنوعہ کیوں بنا دیا گیا ہے؟ ہم جائز حقوق لینے کیلئے قانونی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ عوامی جدوجہد اور قانونی مزاحمت سے کوئی ہمیں نہیں رکھوا سکتا۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل مشکلات پریشانیوں اور ظلم و جبر سے نجات مل سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1140246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش