0
Friday 7 Jun 2024 21:17

بھارت میں الیکشن ختم ہوتے ہی ہجومی تشدد شروع، دو نوجوان ہلاک

بھارت میں الیکشن ختم ہوتے ہی ہجومی تشدد شروع، دو نوجوان ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ریاست چھتیس گڑھ کے آرنگ علاقے میں اترپردیش کے دو نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ جمعرات کی دیر رات 10 سے 12 نوجوانوں نے مویشی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کی پٹائی کی۔ اس کے بعد انہیں مہاندی میں پھینک دیا۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی، تیسرا نوجوان اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ آرنگ پولیس اسٹیشن انچارج ستیندر سنگھ شیام نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات اترپردیش کے سہارنپور کے رہنے والے خاص برادری کے تین نوجوان ایک ٹرک میں مویشیوں کو لے جا رہے تھے۔ وہ تقریباً 24 مویشیوں کو اپنے ساتھ آرنگ کے راستے اڈیشہ لے جا رہے تھے۔ اس دوران دس سے بارہ نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور مہاندی کے قریب ٹرک کو روک کر ان تینوں نوجوانوں کو مارا پیٹا اور مہاندی میں پھینک دیا۔

پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دوسرا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ تیسرا نوجوان رائے پور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ رائے پور کے ارنگ پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ آرنگ پولیس اس واقعہ کے قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک پولیس اس واقعہ میں ملوث دس سے بارہ نوجوانوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ پولس اس معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش